بنگلورو،2؍جولائی (ایس او نیوز) انابھاگیہ اسکیم کے تحت بی پی ایل کنبوں کو شکر،نمک اور پام آئل بھاگیہ کو بجٹ میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔ 2017ء اپریل سے بی پی ایل کنبوں کے لئے یونٹ کے حساب سے جملہ 7 کے جی چاول فراہم کیا جارہا ہے ۔ ان اخراجات کو برابر کرنے کیلئے نمک اور پال آئل کی فراہمی روک دی گئی تھی جسے دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ تغذیہ نے ریاستی حکومت کو تجویز پیش کی ہے ۔ لیکن اس بار کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے مقصد سے تمام محکموں کے گرانٹ میں 20 فیصد کٹوتی کئے جانے کاامکان ہے جس کے سبب بی پی ایل کنبوں کو شکر، نمک اور پام آئل فراہم کرنے کے متعلق حکومت کئی مرتبہ سوچنے پر مجبور ہے ۔ اس سلسلے میں کواآڈی نیشن کمیٹی میٹنگ میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے حتمی فیصلہ لینے پر غور ہورہا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جاریہ 1.13 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو یونٹ کے حساب سے 7 کے جی مفت چاول اور 38 روپیوں کے حساب سے ایک کے جی تور دال دی جارہی ہے ۔جبکہ اس سے قبل 25 روپیوں میں ایک کے جی شکر ، 2 روپیوں میں پیکٹ نمک اور 35 روپیوں میں پام آئل فراہم کیا جاتا تھا ۔ محکمہ تغذیہ کے افسروں کے مطابق یہ سہولت صرف بی پی ایل کنبوں کو ہوگی ۔